بھمبر شہر اور گردونواح میں بھکاریوں کی بھرمار

جمعرات 22 اکتوبر 2020 16:32

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2020ء): بھمبر شہر اور گردونواح میں بھکاریوں کی بھرمار ، جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کے روز شہر بھکاریوں کا رش ، بھکاریوں گروپوں کی شکل میں خواتین ، نوجوان بچیاں شہر میں صبح سویرے داخل ہو کر دکانداروں کو پریشان کرنا معمول بن گیا تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی دکانداروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نوٹس لے کر ان کا ڈیٹا ترتیب دے کر چیک کروا جائے کہ یہ بھکاری بزنس کرنے والوں کا ٹولہ تو نہیں انکی وجہ سے مستحق لوگوں کا حق تلف ہورہا اور دکانداروں کی پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے کمشنرمیرپور ڈویثرن ، ڈپٹی کمشنر بھمبر اور اسسٹنٹ کمشنر بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ فور ی طور نوٹس لے کر اصلاح احوال کریں۔