Live Updates

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی،آپریشن 46منٹ جاری رہا

مریم نوازکے کمرے کے باہر سیاہ لباس اور جوگرز پہنا شخص فون پرہدایات لیتا رہا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:08

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی،آپریشن 46منٹ جاری رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کراچی میں گرفتاری کی ویڈیومنظرعام پر آگئی ہے ۔گرفتاری کا آپریشن 46منٹ تک جاری رہا ۔نجی ٹی وی کو حاصل ویڈیو کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کا آپریشن صبح 6 بج کر 8 منٹ پر شروع ہوا جب ہوٹل میں پولیس کی دو موبائلیں داخل ہوئیں۔

اس کے بعد 6 بجکر 46 منٹ پر پولیس ٹیم پندرہویں فلور پر مریم نواز کے کمرے کے باہر پہنچی، مریم نوازکے کمرے کے باہر سیاہ لباس اور جوگرز پہنا شخص فون پرہدایات لیتا رہا ۔

(جاری ہے)

6 بجکر 48 منٹ پر اہلکار دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے، 6 بجکر 50 منٹ پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کمرے سے باہر نکال کر حراست میں لیا گیا۔اس آپریشن کے دوران لفٹ اور لابی میں سادہ لباس میں ایک شخص کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ویڈیو بناتا رہا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پی ڈی ایم کے کراچی کے جلسے کے بعد بریگیڈ تھانے کی پولیس نے مقامی ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا تھا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے ، ان سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات