فلسطین میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید آٹھ اموات

ریاست بھر میں مزید 513نئے کیسز رپورٹ،گزشتہ 24گھنٹے میں 594افرادصحتیاب ہوئے،وزیرصحت

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:11

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کیدوران فلسطینی علاقوں میں کرونا سے مزید 8 افراد دم توڑ گئے جب کہ 513 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 594 مریض صحت یاب ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون وزیر صحت نے یومیہ رپورٹ میںبتایا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے کیسز کی شرح 87 اعشاریہ 9 فی صد، ایکٹیو کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 3 فی صد اور اموات صفر اعشاریہ 8 فی صد ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں 7 اور غزہ میں ایک کرونا مریض جاں بحق ہوگیا۔فوت ہونے والے مریضوں کی عمریں 31 سے 83 سال کے درمیان تھیں۔ گذشتہ چوبیس گھمٹوں کے دوران شمالی غرب اردن میں 414 اور جنوبی علاقوں میں 99 مریض صحت یاب ہوئے۔صحت یاب ہونے والے نئے کیسز میں الخلیل میں 54، نابلس میں 89، بیت لحم میں 56، قلقیلیہ میں 21، رام اللہ البیرہ میں 69، جنین میں 26، اریحا اور وادی اردن میں 7، سلفیت میں 10، طوباس میں 8، طولکرم میں 56، غزہ میں 99 اور القدس میں 18 مریض شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :