Live Updates

مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تہہ تک جاؤں گا، وزیراعلی سندھ

جان بوجھ کر کر صوبائی حکومت کو ناکام کرنے کے لیے سازشیں کی جاتی ہیں، مراد علی شاہ کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:11

مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تہہ تک جاؤں گا، وزیراعلی سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تہہ تک جاں گا۔جمعرات کووزیراعلی مرادعلی شاہ کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جب سے آئی ہے کام کرنے نہیں دیا جارہا، سندھ حکومت کو ناکام کرنے کے لیے سازشیں کی جاتی ہیں، این ایف سی ایوارڈز کے پیسے مانگتے ہیں تو کہیں اور سے بلاوے آجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

مرادعلی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پی ڈی ایم اتحاد سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی، کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری میرے احکامات پر ہونے کے بیانات جاری کیے گئے تاکہ سیاسی اتحاد ٹوٹ جائے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پولیس افسروں کی چھٹیوں کی درخواستیں آئیں تو پریشانی ہوئی، میں نے 48 گھنٹے بڑے کرب اور تکلیف میں گزارے صورتحال مشکل تھی، مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تہہ تک جاؤں گا، اراکین رائے دیں کہ وزرا کمیٹی میں کس کس کو شامل کیا جائے، وزیر اعلی سندھ نے اراکین سے رائے طلب کرلی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات