بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:13

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج جمعہ کو سہ پہر چار بجے ہوگا، اجلاس میں محکمہ خزانہ اور کھیل سے متعلق سوالات دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ نصر اللہ زیرے اور اختر حسین لانگو توجہ دلائو نوٹسز پیش کریں گے جبکہ اپوزیشن لیڈرملک سکندر خان ایڈوکیٹ جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو واپس لینے، ٹائٹس جانس لینڈ مافیا کی جانب سے اقلیتی برداری کی قبضی شدھ اراضی واگزار کروانے، اختر حسین لانگو اور ملک نصیرشاہوانی دشت ، سپن کاریز، ہنہ اوڑک میں ون ویلنگ رکوانے، شکیلہ نوید قاضی صوبے میں خواتین پولیس فورس اور تھانوں کے قیام کو یقینی بنانے سے متعلق علیحدہ علیحدہ قرار دادیں پیش کریں گے ۔