محکمہ تعلیم کا انقلابی اقدام ،بلوچستان بھر میں گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن پروجیکٹ کے تحت 2015سے کام کرنیوالے 1500 اساتذہ کو مستقل کرنے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلی بلوچستان کو بھجوا دی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) محکمہ تعلیم کا انقلابی اقدام بلوچستان بھر میں گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن پروجیکٹ کے تحت دو ہزار پندرہ سے کام کرنے والے 1500 اساتذہ کو مستقل کرنے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلی بلوچستان کو بھجوا دی وزیراعلی کی منظورء کے بعد پانچ سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے اساتذہ مستقل ہوجائیں گئے کنٹریکٹ پر کام کرنے اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے اس اقدام کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر تعیلم سردار یار محمد رند کی محکمہ تعلیم کا قبلہ درست کرنے کے اقدامات سے بلوچستان میں جلد ہی معیار تعلیم دوسرے صوبوں کے برابر آجائے گا تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دو ہزار پندرہ سے ورلڈ بینک کے تعاون سے گلوبل پارٹنر شپ کے تحت کام کرنے والے پندرہ سو اساتذہ مستقل کرنے کی سمری وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کو بھجوا دی ہے جسکی منظوری سے ان پندرہ ملازمین کو مستقل کردیا جائے گا جو کہ گذشتہ پانچ سالوں سے کنٹریکٹ بنیادوں پر صوبے بھر میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ان اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے اس اقدام کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کے تعلیم دوست اقدامات کی وجہ سے صوبے میں محکمہ تعلیم کے سالوں سے حل طلب مسائل حل ہونا شروع ہو گئے وزیر تعلیم کے محکمہ تعلیم کے مختلف دفاتر اور کالجز و سکولوں کے اچانک دوروں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ میرٹ پر تقرر و تبادلوں سے افسران اور اساتذہ نے دل جمعی سے کام کرنا شروع کردیا ہے انہوں پندرہ سو اساتذہ کی مستقلی کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی امید ہے کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان جلد از جلد اس سمری کی منظوری دیں گئے جس سے پندرہ سو خاندان سکھ کا سانس لیں گے ۔