وزیر مال آزاد کشمیر سردار فاروق سکندر کا فتح پور تھکیالہ کی یونین کونسلز نکیال ، ڈبسی کے مختلف علاقوں کا دورہ ، جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:53

کوٹلی / فتح پور تھکیالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) آزاد جموں وکشمیر کے وزیرمال سردار فاروق سکندر خان کا حلقہ فتح پور تھکیالہ کی یونین کونسلز نکیال ، ڈبسی کے مختلف علاقوں کا دورہ ، جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ ۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران آزاد جموں وکشمیر کے وزیرمال سردار فاروق سکندر خان نے چیئرمین سردار محمد سلیم خان ، سردار شبیر خان ایڈووکیٹ ، سابق صدر انجمن تاجراں سردار جاوید اقبال کی ہمشیرہ،لیگی رہنما حافظ سردار محمد یونس کی زوجہ کی وفات ، سردار عثمان کی والدہ کی وفات اور لیگی رہنما معروف اعون کی والدہ کی وفات پر ان کے گھروں میں جا کر تعزیت کی مرحومین کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا آزاد جموں وکشمیر کے وزیرمال سردار فاروق سکندر خان نے جاری ترقیاتی کاموں کے معائنوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے کریلوی خاندان تعمیر وترقی کا سفر بلا تخصیص جاری رکھے گا اچھی تعلیم اور تربیت سے ہی بہترین معاشرے کی بنیاد رکھی جاتی ہے تعلیمی ترقی کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی حکومت آزاد کشمیر نوجوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے سڑکات کی تعمیر سے عوام کو بہترین اور جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم حکومت خطے کی ترقی ،خوشحالی اورمیرٹ کی بحالی کے لیے پرعزم ہے موجودہ حکومت براردری و علاقائی تعصبات سے بالا تر ہو کر میرٹ کے مطابق خطہ کے مسائل حل کر رہی ہے این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پربھرتی ہونے والے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان قوم کے معماروں کی بہترین انداز میں تربیت کریں دریں اثناء عوام علاقہ نے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے تعمیر و ترقی کے ویژن کو جاری رکھنے پر آزاد جموں وکشمیر کے وزیرمال سردار فاروق سکندر خان زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2021کے الیکشن میں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے حکم پر حلقہ میں وزیر مال کو الیکشن میں کامیاب کروا کر ان کے کاموں کا صلہ دیں گے ۔