منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

پاکستان اوورسیز فورم لوگوں کی فلاح اور ان کے حقوق کے لئے کام کرے گا، فورم پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:58

منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی سماجی کاموں میں ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،صاحبزادہ عتیق) منڈی بہاؤالدین کے درد دل رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے علاقے کی بہتری ، بنیادی ضروریات اور عوام کو انصاف اور صحت جیسے مسائل میں مدد دینے کے لئے پاکستان اوورسیز فورم کی بنیاد رکھی ہے۔ اس فورم کا بنیادی مقصد منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم ہر اکٹھا کرکے اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنا ، انصاف اور صحت کی سہولیات کے کئے اسباب مہیا کرنا اور پاکستان میں بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی ہر طرح سے مدد کرنا شامل ہے۔



پاکستان اوورسیز فورم ایک منظم تنظیم ہے جس کے نمائندگان ساری دنیا میں موجود ہیں ہر ملک کا باقائدہ تنظیمی ڈھانچہ ہے جس میں کام کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس تنظیم کے قیام کا مقصد اس وقت پاکستان سے باہر لوگوں کی مختلف مسائل میں مدد کرنا بلکہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جن میں پولیس کے خلاف کسی بھی ظلم و ضوابط کے خلاف یا کسی بھی محکمہ دفاتر سے ناانصافی کا سامنا کرنا پڑتا ہے. یہ تنظیم ان کی مکمل مدد کرے گی . تاہم، یہ تنظیم پاکستان کے بیرون ملک لوگوں کی طرف سے نا انصافی اور عدم مساوات کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

مگر ابھی ابتداء میں یہ تنظیم صرف ضلع منڈی بہاؤالدین کے اوورسیز کے لئے کام کرے گی اور کر رہی ہے مستقبل میں سارے پاکستانیوں کے لئے کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اوورسیز فورم نے فرانس میں بھی تنظیم سازی کا عمل شروع کر دیا ہے اور منڈی بہاؤالدین کے وہ معروف لوگ جو فرانس میں سیاسی، سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں انکو اس کا حصہ بنایا گیا ہے پاکستان اوورسیز فورم فرانس کے لئے سماجی شخصیت جناب طارق جاوید گوندل کو صدر منتخب کیا گیا ہے ، نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت فیصل گوندل سہنہ کو نائب صدرات فرانس کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت محمد ابوبکر گوندل کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

دھیمے لہجے کی متحرک شخصیت محمد مظہر کو جوائنٹ سیکرٹری اور تحسین گوندل کو میڈیا کوارڈینیٹر منتخب کیا گیا ہے۔

ممتاز شاعر و صحافی ایاز محمود ایاز کو میڈیا ہیڈ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ فرانس سے ہی کمیونٹی کی ہر دلعزیز اور متحرک سیاسی و سماجی شخصیت عصمت اللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے یورپ بنایا گیا ہے ، جو کہ یورپ بھر میں مقیم منڈی بہاؤالدین کے لوگوں کو اس فورم کی ضرورت اور افادیت کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لئے متحرک ہوچکے ہیں۔

اوورسیز فورم کے مختلف اجلاس منعقد ہو چکے ہیں جن میں مختلف مسائل کے حل کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں ، اوورسیز فورم کے گزشتہ اجلاس میں منڈی بہاؤالدین کی ہر دلعزیز شخصیت ابو بکر گوندل جو کہ اوورسیز فورم کے جنرل سیکرٹری فرانس ہیں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فرانس میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل سے اگاہ ہیں چاہے وہ اوورسیز کی زمینوں پر ناجائز قبضے یا دفتری معاملات میں اوورسیز کے ساتھ زیادتی یا پھر یہاں پر پاکستان ایمبیسی سے متعلق مسائل ہوں ان کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور یہاں پر موجود پاکستانی کمیونٹی جن میں منڈی بہاؤالدین کے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے ان سے ہم مکمل رابطے میں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی تنظیم ہے جس کا مقصد لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہے تاکہ منڈی بہاؤالدین کے لوگ بے فکر ہو کر پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں ابوبکر گوندل نے بتایا کہ اس کا ایک بڑا آفس منڈی بہاؤالدین میں موجود ہے جہاں پر باقاعدہ عملہ کام کر رہا ہے مسائل حل کئے جا رہے ہیں ۔

معروف بزنس مین اور اوورسیز فورم کے جوائنٹ سیکرٹری محمد مظہر گوندل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان جا کے بے پناہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اب ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے اوورسیز بھائیوں کے مسائل حل کرنے میں انکی مدد کریں تاکہ آئندہ ایسا کوئی مسئلہ نہ بن سکے ۔ پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے سینیئر نائب صدر ایاز محمود ایاز جوکہ اوورسیز فورم فرانس کے میڈیا ہیڈ ہیں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے لئے ہر فورم پہ آواز بلند کریں گےانہوں نے کہا کہ آجکل پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کا دور ہے اور ہم منڈی بہاؤالدین کی کمیونٹی کے ساتھ کسی بھی جگہ زیادتی نہیں ہونے دیں گے میڈیا کوارڈینیٹر تحسین گوندل اور نائب صدر فیصل گوندل سہنہ نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ اوورسیز فورم کو اپنے مسائل سے اگاہ رکھیں۔

بیرون ملک مقیم فورم ایک ایسی تنظیم ہے جو ان لوگوں کی مدد کے لئے ہے جو اس وقت پاکستان سے باہر رہائش پزیر ہیں۔ ہم یہاں آنے والے افراد کی مدد کے لئے موجود ہیں جب وہ پاکستان کا دورہ کرتے ہیں تو ان مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔ یہ فورم پوری دنیا کے بورڈ ممبروں کی ایک غیر جانبدار ٹیم کے تحت چلتا اور چلتا ہے۔ ہم فی الحال اس فورم کی تشکیل کر رہے ہیں اور صرف ضلع منڈی بہاؤالدین کے لئے اپنی مدد شروع کر رہے ہیں۔

مستقبل میں ، ہم اس فورم کو پورے پاکستان میں رہنے والے لوگوں کی حمایت کے ل spread پھیلائیں گے۔ اس تنظیم کا بنیادی مقصد لوگوں کو پولیس کی بربریت سے بچانا ہے یا کسی بھی محکمہ جاتی دفاتر سے ناانصافی کا سامنا کرنا ہے۔ ہم پاکستان کے تمام سرکاری شعبوں سے محبت اور حمایت کرتے ہیں۔ تاہم ، ہم پاکستانی بیرون ملک مقیم لوگوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور عدم مساوات کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔