امریکا کا ایران اور روس پر امریکی الیکشن میں مداخلت کا الزام

مذکورہ ممالک نے ووٹرز رجسٹریشن انفارمیشن تک رسائی حاصل کرلی ،ڈائریکٹر امریکی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 19:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) امریکا نے ایران اور روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امریکی الیکشن میں مداخلت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر امریکی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کا اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ایران اور روس نے ووٹرز رجسٹریشن انفارمیشن تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ ووٹرز کو دھمکی آمیز خطوط بھی ایران سے بھیجے گئے، دھمکی آمیز خطوط کا مقصد ملک میں شورش پھیلانا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ خطوط کا مقصد ووٹرز کو ڈرانا اور صدر ٹرمپ کو نقصان بھی پہنچانا تھا ۔