کاشتکار چقندر کی کاشت رواں ماہ اکتوبر کے آخرتک مکمل کریں،ماہرین زراعت

جمعرات 22 اکتوبر 2020 19:37

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) ماہرین زراعت نے کاشتکار وں کو چقندر کی کاشت رواں ماہ اکتوبر کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے چقندر کی فی ایکڑ پیداوار سات سومن سے بڑھ کر بارہ سو من تک پہنچ گئی ہے چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تویہ پیدوار باآسانی پندرہ سومن فی ایکڑ تک پہنچائی جاسکتی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ کاشتکار چقندر کی کاشت کیلئے مزید معلومات ورہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ سے رابطہ کرسکتے ہیں