Live Updates

ن لیگ کی تباہی اور بربادی کے لئے نوازشریف ہی کافی ہیں، پی ڈی ایم کا ملک دشمن ایجنڈے کو قوم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی،اعجاز چوہدری

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے کینال ویو سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماء آصف بھٹی کی قیادت میں این اے 133 سے ن لیگ مینارٹی یوتھ ونگ لاہورکے صدر فریاد بھٹی کی ملاقات کی ، اس موقع پر فریاد بھٹی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصا ف میں شمولیت کااعلان کیا ، وزیراعظم عمران خان اور اعجازاحمدچوہدری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، جبکہ ندیم شاکر، اسلم کامی، ڈاکٹر مصباح ظفر بھی موجود تھے، اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایک دیانتدار لیڈر ہیں جس پر پوری قوم کو فخرہے، وزیراعظم نے ملک کو درست سمت میں ڈال دیا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی آواز بلندکی ہے ، پی ٹی آئی نے اقلیتی نمائندوں کو پارٹی میں ہر سطح پر نمائندگی دی ہے، ن لیگ کے کارکنان نوازشریف کی اداروں کے خلاف تقریر پر لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں، ن لیگ کی تباہی اور بربادی کے لئے نوازشریف ہی کافی ہیں، پی ڈی ایم کا ملک دشمن ایجنڈے کو قوم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نوازشریف کے ملک دشمن ایجنڈے کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہناتھاکہ پی ڈی ایم قیادت کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتار ی آڑ میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہر اگل رہی ہے ، پی ڈی ایم کی قیادت کا دبائو اور بلیک میلنگ کسی کام نہیں آئے گی، پی ڈی ایم کی قیادت قومی سلامتی کے ادارو ں کو زبردستی گھسیٹ رہی ہے ،پی ڈی ایم کی قیادت کو ملکی معیشت میںبہتری ہضم نہیں ہو پا رہی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات