ڈپٹی کمشنرملاکنڈریحان خٹک کی زیر صدارت کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلائو کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے سطح اجلاس
بازاروں ،ہوٹلوں ،شادی ہالوں اور شاپنگ مالز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے پر زور دیا گیا
جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:51
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کوروناوائرس کی ٹسٹوں کے جلد ازجلد رزلٹ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ رپورٹ مثبت آنے پر متعلقہ افراد کے علاج معالجے کا بروقت بندوبست کیا جائے ۔
ریحان خٹک نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ لوگوں میں کورونا وائرس اور ان کے دوبارہ پھیلائو کے تدارک کیلئے وضع کردہ احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز سے متعلق شعور و آگاہی اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوںنے مزید کہا کہ موجودہ حالات اور مفادعامہ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ایس او پیز وضع کئے گئے ہیں جن پر مکمل عملدرآمد کرنا بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری بنتی ہے اورلوگوں کوماسک پہنے ،سماجی فاصلہ رکھنے ،سنیٹائزر استعمال کرنے کی ترغیب دیں ۔اجلاس میں بازاروں ،ہوٹلوں ،شادی ہالوں اور شاپنگ مالز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ شادی ہالوں میں شادی کے موقع پر کم ازکم 300 ماسک کا بندوبست کیا جائے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع ملاکنڈ کے غیور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے بازاروں میں غیر ضروری رش سے گریز کریں اور ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور اپنے درمیان میں سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے 27اکتوبر کویوم سیاہ کے طورپر بھر پور طریقے سے منانے کے سلسلے میں تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں 27 اکتوبر کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے مختلف پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی جس کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ مردانہ و زنانہ سکولوں میں آگاہی سیمینار ،کھیلوں کے مقابلے ،کشمیر واک اور ریلیاں نکالی جائینگی ۔اجلاس میں اس پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے فیصلوں کو حتمی شکل دی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.