پرامن معاشرے کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی میں محکمہ پولیس کا اہم کردار ہے،شاہ فرمان

نوجوان آفیسرز اپنے پیشہ کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے محنت اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں، گورنر خیبر پختونخوا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 22:13

پرامن معاشرے کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی میں محکمہ پولیس کا اہم کردار ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ پرامن معاشرے کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی میں محکمہ پولیس کا اہم کردار ہے،نوجوان پولیس آفیسرز اپنے پیشہ کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے محنت اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرتربیت 47ویں اے ایس پیز اسپیشلائزڈ تربیتی کورس کے شرکاء سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کے دوران کیا۔

تربیتی کورس کے شرکاہ میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے اے ایس پیز شامل تھے۔اس موقع پر گورنرشاہ فرمان کا کہناتھاکہ خیبر پختونخوا میں میں پولیس کو باختیار بنا کر ایک بہترین فورس بنایا گیا اگر چہ اختیارات کی منتقلی مشکل کام ہوتا ہے لیکن ہم نے پولیس کو مکمل با اختیار بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اختیارات کا درست استعمال اور اخلاقا نہ رویہ پولیس فورس کا سب سے بڑا ہتھیار ہے اور پولیس افسران پرزوردیا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ رویہ و کردار سے خود کو اپنے ماتحت عملہ اور شہریوں کیلئے رول ماڈل بنائیں۔

گورنرخیبرپختونخوا کاکہناتھاکہ پولیس کو جرائم کی روک تھام اور دور حاضر کی معاشرتی برایئوں سمیت مختلف چیلینجز کا سامنا ہے، معاشرتی روایت کی پاسداری، اکابرین سے رابطہ پولیس کے پیشہ ورانہ فرائض ادائیگی کیلئے انتہائی مفید ہے۔ گورنرنے کہا کہ پولیس فور س نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بے پناہ قربانیاں دی ہیں اوران کی یہ قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

متعلقہ عنوان :