پشاور،حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ،وزیرہائوسنگ امجد علی خان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاوسنگ امجد علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور انہیں آگے آنے کے بھر پور مواقع فراہم کررہی ہے تاکہ نجی شعبوں سے وابسطہ لوگ و ادارے ملک کی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار وزیر ہاو،ْسنگ نے برطانوی حکومت کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) کے وفد سے جمعرات کے دن ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات کے دوران وفد نے خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں ڈی ایف ائی ڈی کے سرگرمیوں کے بارے میں وزیر ہاؤسنگ وزیر کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایف ائی ڈی کے وفد نے ہاو،ْسنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام جلوزئی ہاو،ْسنگ سکیم, نشترآباد, ڈھیری زردار اور سوات ہاو،ْسنگ سکیمز میں کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اس ضمن میں معاونت اور سرمایہ کاری کی بھی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

وزیر ہاوسنگ نے ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے ہاوسنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہر قسم تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اورمحکمہ ہاو،ْسنگ کے انتظامی افسران کو اس ضمن میں تیاری کرنے کی ہدایت کی۔وزیر ہاوسنگ نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے اور یہی وجہ کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو برابر مراعات دے رہی ہے۔ پاک فوج اور عوام کی قربانیوں سے صوبے میں امن قائم ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بیرونی سرمایہ کار صوبے کا رخ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :