ضلع سوات میں انصاف سستے بازاروں کے قیام کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہے ،فضل حکیم خان یوسفزئی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں انصاف سستے بازاروں کے قیام کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہے جہاں پر تمام سہولیات سے آراستہ سستے بازار پیر کے روز سے قائم کئے جائینگے جن پر روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے اور عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں پی ٹی آئی ورکرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ انصاف سستے بازار کو عوام کیلئے بہترین اور مثالی بازار قرار دینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے عوام کو سستے داموں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اس سے متعلق خاطر خواہ اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ انصاف سستے بازاروں میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی اور کم قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف ضلعی انتظامیہ کاروائی کررہی ہے جبکہ ٹائیگر فورس کے رضاکار بھی ان کے ساتھ معاونت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :