پاکستان جمہوری تحریک کے جلسے میں انسانوں کا سمندرآئے گا،عبدالقادربلوچ

حکومت انسانوں کے سمندر کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنے لئے مشکلات کھڑی کرینگے آئی جی سندھ کے معاملے کا آرمی چیف کی جانب سے نوٹس اور انکوائری خوش آئند بات ہے بغاوت کے مقدمات قائم کرنا ایک فیشن بن چکاہے،شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 22 اکتوبر 2020 22:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان جمہوری تحریک کے جلسے میں انسانوں کا سمندرآئے گا،حکومت انسانوں کے سمندر کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنے لئے مشکلات کھڑی کرینگے ،آئی جی سندھ کے معاملے کا آرمی چیف کی جانب سے نوٹس اور انکوائری خوش آئند بات ہے ،بغاوت کے مقدمات قائم کرنا ایک فیشن بن چکاہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ، نصیر خان اچکزئی، رئیس شکیل علی زئی ودیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والے سابق کونسلر چیف نادر سمالانی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پورے ملک میں اکثریت میں تھی اور ہیں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ کامیاب ہوگی، آج حکومتی جماعت کے لوگ اپوزیشن جماعت میں شمولیت کرکے ایک عوامی طاقت کا حصہ بن گئے، موجودہ حکومت کی نااہلی سے مہنگائی عروج پرپہنچ گئی ،اپنے خلاف مقدمہ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بغاوت کے مقدمات ایک فیشن بن چکے ہیں بدقسمتی سے اگر کپڑا پرانا ہوجائے اور لوگ اس کو نہ پہنے پھر انہیں زبردستی پہنانے کی کوشش کی جائے تو یہ الگ بات ہے ،انہوں نے کہاکہ میں نے 37سال فوج میں گزاری ہے ملک کی خاطر میری قربانی سب کے سامنے ہیں لوگ کے کہنے یا مقدمہ بنانے سے کچھ نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کا بحران تھا مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے چین و دیگر کی طرف سے تمام فنڈز بجلی پر لگائے گئے، وفاق میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے بلوچستان کیلئے منصوبہ منظور کئے تھے انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم اپنی عزت، غیرت پر فخر کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے لوگوں میں نظریات نہیں جس کی بنیاد پر وہ کسی پارٹی کا زندگی بھر کیلئے حصہ بن سکیں لوگوں میں نظریہ نہ ہونے سے ہراقتدار میں آنے والی جماعت میں شامل ہوتے ہیں، انہوں نے کہاکہ آج ایک پارٹی میں اورکل کسی اور پارٹی میں شامل ہوکر بڑی بڑی باتیں شرمناک عمل ہے ،پی ڈی ایم کے جلسے میں لوگوں کو باہر سے لانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں لوگ کہاں سے آئیں گے ، انہوں نے کہا کہ انسانوں کے سمندر کو کوئی رکاوٹ روک نہیں سکتا، حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ان کی نااہلی و بے عزتی کے مترادف ہے، ہمارے ملک میں آرمی چیف کی اہمیت ہے انہوں نے معاملے کا نوٹس لیا ہے انہوں نے اس چیز کو غلط سمجھا تو نوٹس لیا جو خوش آئند بات ہی