کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کے زخمیوں کے علاج معالجہ سرکاری خرچ پر کرانے کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) سندھ حکومت نے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے زخمیوں کے علاج معالجہ سرکاری خرچ پر کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں نجی اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑے اور اسپتال اخراجات کے حوالے سے تمام بلز محکمہ صحت سندھ کو بھیجے۔#