پنجاب یونیورسٹی نے طلبا کو بی ایس آنرز پروگرام میں کلاسز کی اجازت دیدی ،نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے طلبا کو بی ایس آنرز پروگرام میں کلاسز کی اجازت دیدی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی نے بی ایس آنرز کے تیسرے اور پانچویں سمسٹرز کے طلبا کو کیمپس میں کلاسز لینے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا 2 نومبر سے فیس ٹو فیس کلاسز لے سکیں گے۔ آن لائن کلاسز لینے والے طلبا کو فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی جبکہ ہاسٹل میں رہائش کیلئے طلبا واجبات ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :