آئی جی پی خیبرپختونخوا پولیس لائن میں نئے ٹینس کورٹ کاافتتاح کر دیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ڈائریکٹریٹ آف جنرل خیبر پختونخوا کے تعاون سے پولیس لائن پشاور میں ٹینس کورٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس حوالے سے گزشتہ روز پولیس لائن پشاور میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے سنتٹک ٹینس کورٹ کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر ان کے ہمرا سی سی پی آہ محمد علی گنڈاپور،ایس ایس پی اپریشن منصور امان، ڈی آئی جی ٹرینگ سید امتیاز شاہ ،آئی جی پروٹوکول آفیسر صمد خان خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی سلیم مروت،ڈپٹی ڈائریکٹر ایک ہزار گرائونڈ پراجیکٹ امیر محمد ،جی آئی ایس سید زاہد شاہ ،اسدخا ن ، اور جنرل سیکرٹری عمر آیاز خلیل ،سینئر نائب صدر سراج انور خان،سپورٹس انچارج پولیس لائن شاہد خان سمیت دیگر اہم شخصیات ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ایک ہزار گرونڈ پرجیکٹ کے تحت پولیس لائن پشاور میں سینتٹک ٹینس کورٹ تعمیر کی جائے گی جس کے لئے ایک کروڑ 3 لاکھ روپے مختص کی گئی ہے جو کہ چھ ماہ میں مکمل کی جائے گی۔ٹینس کورٹ میں ایمپورٹڈ ٹرف بچھایا جائے گا جبکہ فلڈ لائٹس بھی نصب کی جائے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ پولیس لائن میں ٹینس کورٹ کا قیام اور کھیلوں کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات قابل قدر ہے، ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں ناگزیر ہے اس لئے صوبے کی سطع پر پولیس کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

آئی جی پی نے اگلے ہفتے کھیلوں کی پالیسی سے متعلق بریفنگ کا اہتمام کی ہدایت بھی جاری کئے۔اس موقع پر خیبر پختونخوا کے نیشنل اور انٹرنیشنل ٹینس کے کوچز اور کھلاڑی بھی موجود تھے جس میں انعام اللہ،اسرار گل،وکیل خان نعمان،شہریار جبکہ کھلاڑیوں میں کاشان عمر،ثاقب عمر،عاقب عمر،اعجاز عمر،حامد اسرار،عزیر خان،عبید اللہ، کامران، شہسوار، اظہار اور شاکر شامل تھے۔