فرنٹیئر کور بلوچستان سرحدی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوششیں کررہی ہے،سرفرازعلی

ایف سی اور عوام کے درمیان کوئی فرق نہیں امن وامان اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھرپور انداز اپنا کردار ادا کریں گے،آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان ایف سی بلوچستان کی جانب سے راجئے وادیان گوالشتاپ و گردونواح میں مکمل امن وامان برقرار ہے ایف سی نے علاقے میں اجتماعی کام کئے ہیں جو کہ نیک شگون ہے،قبائلی رہنماء میر اسفندیار خان یار محمد زئی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:32

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان سرفراز علی بریگیڈیئر سیکٹر کمانڈ سائوتھ بلوچستان ثاقب نثار نے ونگ کمانڈر ایف سی 148 ونگ تفتان رائفلز کے محمد طارق کے ہمراہ پاک ایران سرحدی علاقے راجئے کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر سرحدی علاقے کے سربراہ قبائلی رہنماء و بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفندیار خان یار محمد زئی، دفعدار ستار یارمحمد زئی،شہداد خان یار محمد زئی حاجی محمد یعقوب یار محمد زئی،ملک لقمان یار محمد زئی،عبدالغنی یار محمد زئی سمیت دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔

قبائلی رہنماء میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان سرفراز بریگیڈیئر سیکٹر کمانڈ سائوتھ بلوچستان ثاقب نثار اور دیگر کو خوش آمدید کہتے ہوئے علاقے کے مسائل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا اور وہاں پر موجود قبائلی عمائدین کی تعارف بھی کی بالخصوص ایف سی بلوچستان کی جانب سے اسکول کھولنے پر ان کا خصوصی طور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایف سی بلوچستان کی جانب سے راجئے وادیان گوالشتاپ و گردونواح میں مکمل امن وامان برقرار ہے ایف سی نے علاقے میں اجتماعی کام کئے ہیں جو کہ نیک شگون ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کی خاطر عوام بھی ایف سی کے ساتھ کھڑے ہیں ایف سی کے بہادر جوانوں نے دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرکے صوبے میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے لوگ بھی دل سے محب وطن اور سچے پاکستانی ہیں۔ بلوچستان میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ایف سی کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہے عوام ایف سی کے ساتھ مل کر ملکی دفاع اور سلامتی کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان سرفراز علی نے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان سرحدی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوششیں کررہی ہے ایف سی اور عوام کے درمیان کوئی فرق نہیں امن وامان اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے بھرپور انداز اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کرنے کے لیے ایف سی نے یہاں کے عوام اور قبائل کی مدد سے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں راجئے وادیان اور گوالشتاپ میں پانی بجلی تعلیم اور صحت کے شعبے بنانے اور ان کی فعالیت کے متعلق حکام بالا سے بات کریں گے۔ درایں اثناء علاقے کے قبائلی سربراہ قبائلی رہنماء و باپ پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان سرفراز بریگیڈیئر سیکٹر کمانڈ سائوتھ بلوچستان ثاقب نثار اور دیگر کی جانب سے سرحدی علاقے راجئے کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایف سی 148ونگ تفتان کے کمانڈر محمد طارق کی کوششوں سے ایف سی سائوتھ بلوچستان سرفراز اور دیگر نے سرحدی علاقے کا دورہ کیا تاریخ میں پہلی بار ایف سی بلوچستان کے کسی اعلی عہدے دار نے راجئے کا دورہ کیا ہے جس پر ہم آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان سرفراز کا مشکور ہیں جنھوں نے قبائلی عمائدین کے مسائل سنے اور انھیں حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے کا فیصلہ کیا جو کہ باعث مسرت ہے۔

علاوہ ازیں سرحدی علاقے راجئے میں اسکول کا قیام بھی ایف سی 148ونگ تفتان کے کمانڈر محمد طارق کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی سائوتھ بلوچستان سرفراز نے اسکول کے اساتذہ اور بچوں میں گفٹس تقسیم کیے۔