پولیو کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزکو مل کرایک منصوبے کے تحت کام کرنا ہوگا، اسفندیار خان

دوران مہم میں رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دے کر انہیں ہر صورت پولیو کے قطرے پلائے جائیں ،کمشنر کوئٹہ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار خان نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزکو مل کرایک منصوبے کے تحت کام کرنا ہوگا کوئٹہ بلاک میں موجودہ 12 پولیوکیسزاور مہم میں رہ جانے والے بچوں پر تشویش اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوران مہم میں رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دے کر انہیں ہر صورت پولیو کے قطرے پلائے جائیں دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک ٹیموں کی رسائی کیلئے جامعہ حکمت عملی بنایا جائے تاکہ کوئٹہ بلاک میں تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی ممکن ہوسکے پولیو کے حوالے سے حساس یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مانیٹرنگ کے نظام کو سخت بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے انتظامات اور کوئٹہ بلاک میں پولیو کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی، ڈی ایچ او کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ، ، عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، ای پی آئی، پی پی ایچ آئی کے افسران بھی موجود تھے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے کوئٹہ بلاک میں حساس یونین کونسلوں میں بچوں تک قطروں کی رسائی کو ممکن بناتے ہوئے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تاکہ مہم کے دوران کوئی ایک بچہ بھی پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بلاک کے سرحدی علاقوں میں آمدورفت کے دوران آنے جانے والے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں کوئٹہ بلاک میں سال 2018 سے ابتک پولیو کی مجموعی صورتحال اور کارکردگی کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کیااجلاس میں ڈاکٹر صفدراور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں اب تک کوئٹہ بلاک میں ٹوٹل 12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں کوئٹہ4، پشین6اور قعلہ عبداللہ میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم میں5 سال تک کے 724916 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائینگے جس کے لیئے تمام تر انتظامات اور اقدمات کر دیئے گئے ہیں۔