بی این پی کے قائد سینئر اپوزیشن رہنماء سردار اخترجان مینگل کا اظہا ر تعزیت

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:34

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء)بی این پی کے قائد سینئر اپوزیشن رہنماء سردار اخترجان مینگل کی خضدار میں مولانا فیض محمد کے بھائی اور مولانا قمرالدین کے فرزند کی وفات پر تعزیت کا اظہار، دونوں رہنماؤں کی رہائشگاہ پر جاکر ان سے ان کے پیاروں کے لئے دعائے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ سردار زادہ گورگین مینگل، ایم پی اے میر حمل کلمتی، ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل، حیدر زمان بلوچ، سعداللہ مینگل سفر خان مینگل حاجی محمداقبال، محمدبخش مینگل، عالم فراز مینگل، محمد ایوب عالیزئی، جے یوآئی کے مفتی عبدالقادر شاہوانی، مولانا محمد صدیق مینگل مولانا عنایت اللہ رودینی، مولانا نوراللہ سمانی، مولانا بشیر احمد عثمانی، محمد خان ساسولی ودیگر موجود تھے۔