بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل خاران کے زیر اہتمام پی ڈی ایم جلسہ کے آگائی مہم کے سلسلے میں آگائی مہم ریلی

عوام حکمرانوں سے تنگ آچکی ،بلوچستان کے عوام پچیس اکتوبر کو کوئٹہ میں حکومت کے خلاف تاریخ ساز ریلی منعقد کرینگے ،مقررین کا خطاب

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:34

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل خاران کے زیر اہتمام پچیس اکتوبر کو پی ڈی ایم کے زیراہتمام کوئٹہ میں منعقدہ جلسہ کے آگائی مہم کے سلسلے میں بی این پی ضلعی دفتر سے ایک بہت بڑی آگائی مہم ریلی برآمد ہوئی ریلی میں بی این پی سمیت بی ایس او کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز آٹھا رکھے تھے جن پر حکمران مخالف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

بی این پی کے ضلعی سیکرٹریٹ کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی رہنما حاجی غلام حسین بلوچ تحصیلی صدر اصغر ملنگزئی جنرل سیکرٹری دستگیر مینگل زونل جنرل سیکرٹری بی ایس او طارق شیرزئی حاجی زکریہ مینگل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے بلوچستان کے عوام پچیس اکتوبر کو کوئٹہ میں حکومت کے خلاف تاریخ ساز ریلی منعقد کریگی اور فرزند بلوچستان سرداراخترجان مینگل کی قیادت میں پی ڈی ایم کے جلسے میں ہزاروں افراد کی شکل میں شرکت کریگی انھوں نے کہا کہ بلوچستاب کے دیگر اضلاع کی طرع خاران سے بھی بی این پی و بی ایس او سمیت اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاسی جماعتوں کے کارکن جم غفیر کی شکل میں پی ڈی ایم ریلی میں شرکت کریگی انھوں نے کہا کہ بی این پی خاران کے کارکنوں و بی ایس او کے نوجوانوں نے ضلعی دفتر سے برآمد ہونے والے ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کرکے یہ ثابت کر دی کہ نظریاتی کاروان ہی عوام کو حکمرانوں سے نجات دلا سکتی ہے حاجی غلام حسین بلوچ دستگیر مینگل اصغر ملنگزئی طارق شیرزئی نے کہا کہ بی این پی کے ضلعی سیکرٹریٹ سج گیا جو خاران کے عوام کا سردار اخترجان مینگل سے محبت کی دلیل ہے انھوں نے کہا کہ بی این پی نے عوام کو سیاسی شعور دیا ہے خاران کے عوام بی این پی اور انکے ہر دلعزیز قیادت سے دلی محبت رکھتی ہے مقررین نے اہل خاران سے اپیل کہ وہ پچیس اکتوبر کو ظلم و ناانصافی کے خلاف پی ڈی ایم جلسہ میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں دریں بی این پی تحصیل خاران و بی ایس او خاران زون کے کارکن بعدازاں اپوزیشن جماعتوں کی ریلی میں شامل ہو گئے اور مختلف شاہراوں پر گشت کرتے رہے اور پریس کلب کے سامنے احتجاج میں شریک رہے۔