کوئٹہ، بلوچستان میں تعلیم یافتہ افرادکیساتھ بھی ناجائز رویہ رکھا جاتاہے، ہدایت الرحمان بلوچ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں تعلیم یافتہ افرادکیساتھ بھی ناجائز رویہ رکھا جاتاہے حکومت اور محکمہ تعلیم نے تعلیم یافتہ افراد کو بھی نہیں بخشامحکمہ تعلیم کی پالیسیاں بلوچستان کو مزید جہالت ناخواندگی کی طرف دھکیل رہی ہے شارٹ لسٹڈاساتذئے کرام کے جذبات سے کھیلنااور ان کے احساسات وجذبات کا خیال نہ رکھنا زیادتی ہے حکومت فوری طور پر شارٹ لسٹڈاساتذئے کرام کی بے چینی کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر آرڈردیکر تعینات کیے جائیں بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی ،ناخواندگی ختم کرنے کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی نے بلوچستان سے جہالت ناخواندگی ،بدعنوانی ختم کرنے اور اسلامی نظام کے نفاذ کا تہیہ کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملازمین کے وفد ،احتجاجی کمیپ بعدازاں احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ بھی تھے ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ اس حکومت میں کوئی بھی بڑاعوامی مسئلہ حل نہیں ہوا عوامی مسائل حل ہونے کے بجائے اس میں بدترین اضافہ ہورہا ہے حکومت اپنے منشور ووعدوں کے خلاف عوام دشمن اقدامات کر رہی ہے عوام یہ کہنے میں حق بجانب ہے کہ موجودہ نااہل ،ناکام حکومت بین الاقوامی مالیاتی سودی اداروں آئی ایم ایف ،ورلڈ بنک کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے ملازمین،طلباء ،اساتزہ سمیت ہر طبقہ احتجاج پر ہے مگر حکومت ٹھس سے مس نہیں ہورہی ہے احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات وعدے کرنے کے بعد اپنے وعدوں سے مکھرجانا اس حکومت کا طریقہ بن گیا ہے ہر طبقے کس یوٹرن کے نام پر دھوکہ کیا جارہاہے جولمحہ فکریہ ہے مہنگائی ،بدعنوانی میں موجودہ حکومت نے بہت زیادہ اضافہ کر دیا ہے جماعت اسلامی انشاء اللہ عوامی مسائل حل ،لٹیروں سے قومی دولت برآمد اور عوام کو خوشحالی وترقی ،روزگاردیگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ د یں ۔