نیب کی سوشل میڈیا پرمریم نواز کی ضمانت منسوخی سے متعلق خبروں کی تردید

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے سوشل میڈیا پرمریم نواز کی ضمانت منسوخی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بلکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے کہا ہے کہ یہ نیب کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہے۔میڈیا کو قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے اور نیب سے متعلق کسی بھی خبر کی اشاعت یا نشر کرنے سے قبل ترجمان نیب سے تصدیق کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :