آج بھی فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں،حکومت کو اپوزیشن سے نہیں ،مہنگائی جیسے مسائل سے خطر ہ ہے ،چوہدری محمدسرور

ٓاپوزیشن کے جلسے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،پاکستان کا مستقبل محفوظ ،مضبوط اور خوشحال ہے ٓیونیورسٹیز میں شفافیات اور میرٹ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،گور نر پنجاب

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:52

آج بھی فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں،حکومت کو اپوزیشن سے نہیں ،مہنگائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ آج بھی افواج پاکستان اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔حکومت کو اپوزیشن سے نہیں مہنگائی جیسے مسائل سے خطر ہ ہے ۔اپوزیشن کے جلسے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔پاکستان کا مستقبل محفوظ ،مضبوط اور خوشحال ہے ۔یونیورسٹیز میں شفافیات اور میرٹ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وہ جمعرات کے روز یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کے 19ویں کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس موقعہ پرصدر یوایم ٹی ابراہیم حسن مراد ،ریکٹر یونیورسٹی ڈاکٹرمحمد اسلم اور ڈائر یکٹر یوایم ٹی عابد ایچ کے شیر وانی سمیت دیگر موجود تھے جبکہ کانووکیشن میں 2337طلبہ وطالبات کو ڈگر یاں اور میڈلز دیئے گئے جن میں18پی ایچ ڈی کے بھی طلبہ وطالبات شامل تھے ۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تحر یک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں جتنے بڑے جلسے کیے ہیں اتنے کوئی اور نہیں کر سکتا اور اب اگر اپوزیشن جلسے کر نا چاہتی ہے تو بڑے شوق سے کر ے ہمیں ان سے کوئی فر ق نہیں پڑے گا ، حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی یہ ہماری حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔آئی جی سندھ کے معاملے بارے سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آرمی چیف نے خود بلاول بھٹو کو فون کر کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے اور تاریخ میں پہلی بار کسی ایسے واقعے کا آرمی چیف نے نوٹس لیا ہے اور انکا یہ اقدام دانشمندانہ ہے جو بھی حقائق ہیں وہ سامنے آجائیں گے۔

تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان کے تعلیمی ادارے درست سمت میں جا رہے ہیں اور پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ دًور میں تعلیم کے متحر کات بدل چکے ہیں اور موجودہ ٹیکنالوجی کے دًور میں کوئی بھی لڑائی تلوار سے نہیں بلکہ پڑھے لکھے دماغ سے لڑی جائے گی۔گور نر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت شفافیات اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے تمام سر کاری یونیورسٹیز میں 100فیصد میرٹ کے مطابق وائس چانسلر اور دیگر عہدوں پر لوگوں کو لگایا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ شفافیات اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا