وزیراعظم نے غیر ضروری ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی
ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ٹیکس بیس میں اضافہ کلیدی اہمیت کا حامل، ایف بی آر کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومتی ترجیحات کا حصہ ، وزیراعظم کی اجلاس سے گفتگو
شہریار عباسی جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:11
(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے اور محکمہ ریونیو غیرضروری ود ہولڈنگ ٹیکسز کے خاتمے پر خصوصی توجہ دے۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں کے لئے نظام خصوصاَ گوشواروں کا نظام آسان بنایا جائے ۔ چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے کہ غیر ضروری ود ہولڈنگ ٹیکس کو جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کی جائے ۔ یاد رہے کہ حکومت تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے محکمہ ایکسائز کو بھی آن لائن ٹوکن ٹیکس ادا کرنے سہولت دینے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے ایک ایپلیکیشن بھی متعارف کروائی ہے جس سے آن لائن گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا کیا جا سکے گا ۔مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.