× رکاوٹیں ، مسائل ، قیدو بند اور اغواجیسے اقدامات حقیقی سیاسی قیادت کو اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے،اصغرخان اچکزئی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:20

Q چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ رکاوٹیں ، مسائل ، قیدو بند اور اغواجیسے اقدامات حقیقی سیاسی قیادت کو اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے بلکہ ہماری تاریخ رہی ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہمیں اور بھی تحریک ملتی ہے اور ہمارا عقیدہ مزیدپختہ ہوجاتا ہے کہ ہم حق پر ہیں ، پشتونوں کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بے بنیاد باتیں پھیلائی گئیں اور انہیں انتہاء پسند ‘ دہشت گرد اور امن دشمن ثابت کرنے کی کوششیں ہوئیں لیکن تاریخی طور پر یہ بات ثابت شدہ ہے کہ پشتون دنیا کی سب سے پرامن قوم ہے جس نے ہمیشہ امن ، محبت ، بھائی چارے کی بات کی ہے اس کا واضح ثبوت ایک مہینے سے زائد تک جاری رہنے والا آل پاکستان ٹورنانمنٹ ہے جس روزانہ ہزاروں افراد شریک ہوتے رہے لیکن نقص امن کا ایک چھوٹا سے واقعہ بھی پیش نہیں آیا ‘ ہم قیدو بند ، مقدمات ک اندراج اور اغواء یا لاپتہ ہونے سے نہیں ڈرتے لیکن اسدخان اچکزئی کی عدم بازیابی خود انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہیں بازیاب کرایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے چمن میں منعقدہ آل پاکستان شہیدخان جیلانی خان اچکزئی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منعقدہ عظیم الشان عوامی اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں فٹبال کے کھلاڑیوں سمیت قبائلی عمائدین ، سیاسی رہنماء اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اصغرخان اچکزئی نے کہا کہ شہید لالا کے نام سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں عوام کی اتنی دلچسپی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ پشتون روایتی اور تاریخی طو رپر امن دوست اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لینے والی قوم ہے ایک مہینے سے زائد تک جاری رہنے والے اس عظیم الشان ٹورنامنٹ میں چمن ، قلعہ عبداللہ اور پورے صوبے سمیت نہ صرف ملک بھر بلکہ افغانستان سے بھی مہمان ٹیموں نے آکر حصہ لیا روزانہ میچز دیکھنے کے لئے ہزاروں لوگ گرانڈ میںآ تے رہے اپنی پسندیدہ ٹیموں کو داد دیتے رہے اور ایک گملا بھی کسی نے اس ایک مہینے میں نہیں توڑا اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پشتون امن دوست ، محبت کرنے والے لوگ ہیں جو امن ، محبت ، بھائی چارے اور علم و ہنر سے محبت رکھتے ہیں لیکن افسوس کہ اس کے باوجود گزشتہ کئی عشروں سے پشتونوں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کئے جاتے رہے پشتونوں کو دہشت گرد ، انتہاپسند اور بنیاد پرست ثابت کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیںبہترین وسائل سے مالا مال پشتون وطن پر آج بھی ہر طرف پسماندگی ، غربت اور بے بسی کے گہرے سائے ہیں شہید لالا کے نام سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ قندھار ، فراح اوردیگر علاقوںسے آئے افغان ٹیموں نے بھی شرکت کی ہم تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کھیلوں کے میدان آباد کئے اور پاک افغان دوستی اور بھائی چارے کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا لیکن اس سال ہم نے یہ ٹورنامنٹ ایک ایسے وقت مین منعقد کیا جب ہماری پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسدخان اچکزئی اغواکاروںکی چنگل میں ہیں انہیں تقریبا ایک مہینے قبل کوئٹہ کے پوش علاقے ایئر پورٹ سے اغواکیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ ہمارے تعلق جس گھرانے سے ہے اور جس عظیم تحریک سے ہم وابستہ ہیں اس میں قید و بند ، الزامات ، اغواگمشدگی اور شہادت کوئی نئی بات نہیںہمارے لئے یہ مشکلات نئی نہیں ہیں نہ ہی ہم ان ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے ہیں رکاوٹیں ، مسائل ، قیدو بند اور اغواجیسے اقدامات حقیقی سیاسی قیادت کو اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے بلکہ ہماری تاریخ رہی ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہمیں اور بھی تحریک ملتی ہے اور ہمارا عقیدہ مزیدپختہ ہوجاتا ہے کہ ہم حق پر ہیں انہوںنے کہا کہ ہم قیدو بند ، مقدمات ک اندراج اور اغواء یا لاپتہ ہونے سے نہیں ڈرتے لیکن اسدخان اچکزئی کی عدم بازیابی خود انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہیں بازیاب کرایا جائے اصغرخان اچکزئی نے کامیاب ، پروقار اور تاریخی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر عیسی خان انٹر نیشنل ان کی پوری ٹیم اور ٹورنامنٹ کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تعلیمی اداروں اور کھیلوں کے میدان کو آباد کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور چمن کے غیور عوام کے نمائندے کی حیثیت سے میں آئندہ بھی اس حوالے سے اپنا ہر ممکن کردار اداکرتا رہوں گا ۔

اس موقع پر انہوںنے ونر ٹیم کو تین لاکھ اور رنر ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد انعام دیا اصغرخان اچکزئی نے فائنل میچ کے موقع پرمجموعی طو رپر 10لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے واضح رہے کہ ہ آل پاکستان شہیدخان جیلانی خان اچکزئی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان واپڈا اور مسلم کلب چمن مد مقابل تھے جن کے مابین پہلے مرحلے میں میچ برابر رہا تاہم بعد میں پلنٹی کک کی بنیاد پر پاکستان واپڈا نے ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کیا