Live Updates

ڑ* میری معلومات کے مطابق آئی جی سندھ کو اغوا نہیں کیا گیا، عمران اسماعیل

M کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کے معاملے کو غیرضروری طورپر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،گورنر سندھ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق آئی جی سندھ کو اغوا نہیں کیا گیا ۔ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے کو غیرضروری طورپر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن نے اداروں پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آئی جی سندھ کو میں نے کال کرکے کہا کہ مزار قائد پر ہلڑبازی کرنے پر کاروائی کریں۔ میں نے ان سے مطالبہ کیا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق کاروائی کریں۔ میں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا تھا کہ پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی جبکہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے ایم پی ایز مقدمہ درج کرنے کے حق میں تھے اور مقدمہ کے اندراج کے لئے مجھے مختلف ایم پی ایز نے کالز کیں۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے کمرے کا دروازہ توڑنے کی تصدیق نہیں کر سکتا لیکن ان کے ساتھ اتنا ظلم نہیں ہو ا جس کو اتنا بڑا فسانہ بنایا گیا۔ مجھے یقین نہیں ہے کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑا۔ انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کو اغوا کی بات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتائی ہوگی۔ سیکٹر کمانڈنٹ نے مجھے بتایا کہ آئی جی کے اغوا کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

میری آئی جی سندھ مشتاق مہر سے واقعہ پر بات نہیں ہوئی۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ آئی جی کا سیکٹر کمانڈنٹ کے پاس جانا معمول کی بات ہے۔ دہشت گردی اور موجودہ حالات کے پیش نظر دونوں فریقین بروقت رابطے میں رہتے ہیںً وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے کہا کہ کراچی واقعے کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ اپوزیشن نے اداروں پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ سندھ کو کسی وزیرنے ٹیلیفون پر دھمکی دی ہے تو وہ اس کا نام بتائیں۔ گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ، ایسا کرنا صوبے کے ساتھ زیادتی ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات