معروف قوال شیر میاں داد پر فائرنگ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

شیر میاں داد فیصل آباد سے قوالی کر کے واپس آ رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے واردات ڈال دی،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولیاں چلا دیں، بیٹا بھی زخمی ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 اکتوبر 2020 10:53

معروف قوال شیر میاں داد پر فائرنگ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) معروف قوال شیر میاں داد پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے تنیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر معروف قوال شیر میاں داد اور ان کے بیٹے کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قوال شیر میاں داد فیصل آباد کے قریب سے قوالی کر کے واپس آ رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے واردارت کر ڈالی۔شیر میاں داد نے ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحمت کی تو انہوں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ڈاکو شیر میاں داد سے موبائل فون اور 2 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔آر پی رفعت اقبال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سہیل احمد چوہدری سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے ڈاکوؤں کی جلد گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔شوبز شخصیات کی جانب سے بھی شیر میاں داد کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی گئی اور ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔