پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 19:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد اکرم ولد مردان علی باجوہ کومیڈیسن کے مضمون میں ان کے ’ہیلیکو بیکٹر کے ڈیوپ اے ، آئس اے اور ہوم بی جینز اور دوسرے عناصر کا معدے کی بیماریوں کے ساتھ تعلق اور اہمیت ‘ کے موضوع پر،مریم گل دختر حاجی افتخار الدین کوکلینیکل سائیکالوجی کے مضمون میں ان کے’بچوں میں فنگشنل نیورو لاجیکل سمپٹم ڈس آرڈر کی علامات اور ذہنی دبائو کے مظاہر ‘ کے موضوع پر،محمد علیم ولد عبد الغفور کوکامرس کے مضمون میں ان کے’پاکستان کے شعبہ بینکاری میں ملازمین کی اپنے ادارے سے وابستگی اور اس میں ملازمت جاری رکھنے سے متعلق انسانی وسائل کے استعمال کے طریقوں کا کردار ‘ کے موضوع پراور سیدہ طیبہ تحریم دختر سید جاوید اختر کوریاضی کے مضمون میں ان کے’فیصلہ سازی میں درخواستوں کے ساتھ دو قطبی نرم ٹو پو لوجی ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔