عارف لوہارکاقوال شیر میانداد اوران کے صاحبزادے سے ڈکیتی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار

جمعہ 23 اکتوبر 2020 19:50

عارف لوہارکاقوال شیر میانداد اوران کے صاحبزادے سے ڈکیتی کے واقعہ پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) نامور گلوکار عارف لوہارنے ڈکیتی مزاحمت پر قوال شیر میانداد اوران کے صاحبزادے کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی شخصیت کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے معاشرے میں زیادہ بے چینی اور اضطراب پیدا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو اس کا فی الفورنوٹس لینا چاہیے اور واقعہ کے ملزمان کو گرفتارکیا جائے ۔

عارف لوہار نے کہا کہ کسی بھی شعبے کی نامور شخصیت کے ساتھ ایسا واقعہ سے نہ صرف ہمارے معاشرے بلکہ بیرو ممالک بھی اس کے اثرات پڑتے ہیں اس لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قوال شیر میانداد او ران کے صاحبزادے کو جلد صحتیابی عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :