جامعہ کراچی: بی پی ایڈ سالانہ امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی پی ایڈ (بیچلر آف فزیکل ایجوکیشن) سالانہ امتحانات 2020 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں06 نومبر2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم8000/= روپے فیس کے ساتھ 06 نومبر2020 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

امتحانی فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 4000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔#

متعلقہ عنوان :