سلیکٹڈ حکومت سے نجات کیلئے عوام 25اکتوبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے جمہوریت پسندی اور وطن دوستی کا ثبوت دیں ،رہنما پشتونخواملی عوامی پارٹی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 23:50

۱کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر عبدالقہار خا ن ودان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، سید عبدالقادر آغا ایڈووکیٹ، سینیٹر سردار شفیق خان ترین نے کہا ہے کہ جمہور کی حکمرانی ، آئین کی بالادستی ،پارلیمنٹ کی سپرمیسی ، قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن کے قیام‘ غیر جانبدارانہ ‘ آزادانہ ‘صاف شفاف نئے انتخابات کے قیام ،سویلین حکمرانی کی بحالی فوج اور جاسوسی اداروں کی سیاست اور انتخابات میں مداخلت کے خاتمے، ووٹ کی تقدس کو بحال کرنے عوام کو سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اور ناکامی سے نجات دلانے کیلئے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 25اکتوبر ایوب اسٹیڈیم کا جلسہ عام ریفرنڈم ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان ، حبیب آکا ، علاقائی سیکرٹری ولی جان اچکزئی، ادریس خان ، پرویز اچکزئی نے پشتون باغ اول علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام حبیب آکا کی رہائش گاہ پر منعقدہ اولسی جرگے اورپشتون باغ دوئم کے زیر اہتمام حاجی اللہ گل آکا کی رہائش گاہ پر اولسی جرگے سے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی اللہ گل آکا، علاقائی سیکرٹری نعیم خان پیر علیزئی، اور پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی محمد عمر آکا، علاقائی سینئر معاون سیکرٹری عبدالجبار ہمدرد، غلام اولسیارنے حاجی طاہر خان ملیزئی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اولسی جرگے ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید عبدالقادر آغا ایڈووکیٹ، علاقائی سیکرٹری ندا سنگر ، ڈاکٹر آغا گل ، سابق کونسلر حاجی عبدالمنان درانی نے وارڈ 41 پشتون آباد میں اولسی جرگے‘حاجی محمد اختر کی رہائش گاہ پشتون آباد میں اولسی جرگے، نوحصار کلی ملاخیل میں اولسی جرگے سے ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹری رحمت اللہ صابر ‘ عبدالودود بازئی‘ انور بڑیچ، کلی ریگی ناصران بلیلی میں اولسی جرگے اور علاقائی ایگزیکٹو کے اجلاس سے علاقائی سیکرٹری اسد خان‘ عالمو علاقائی یونٹ کے اجلاس سے ضلع کمیٹی کوئٹہ کے رکن عصمت کاکڑ‘علاقائی سیکرٹری یونس خان ترین، جمیل خان ، علائوالدین خان‘ ترخہ علاقائی یونٹ کے اجلاس سے علاقائی سیکرٹری سابق ناظم حضرت عمر اچکزئی، عنایت خان ،افغان درہ علاقائی یونٹ کے اولسی جرگے سے ضلعی معاون سیکرٹری کبیر افغان ،محمد رسول ، مجید خان ودیگر، ضلعی معاون سیکرٹری نظام عسکر نے شیخان کارنر میٹنگ، لاندی پشتون آباداولسی جرگہ اور افغان مینہ میں اولسی جرگے جس سے سابق کونسلر نیاز بڑیچ، قدرت اللہ بڑیچ، نصیب اللہ، علاقائی سیکرٹری شکور افغان ، سینئر معاون علی محمد، علاقائی سیکرٹری نصیب اللہ نیازی ‘ نیاز کاکڑودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ صوبے کی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہوگا پی ڈی ایم میں ملک کی تمام سیاسی جمہوری اپوزیشن جماعتوں کے کارکن اور عوام اس جلسہ عام میں شہدا جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کریں گے سلیکٹڈ حکومت سے نجات کیلئے عوام جلسے میں بھرپور شرکت کرکے جمہوریت پسندی اور وطن دوستی کا ثبوت دیں مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم اور پارٹی کارکنوں کی دن رات محنت قابل تحسین ہے پارٹی کارکنوں نے جلسے کے دن ماضی کی طرح اپنے فرائض کی تکمیل کریں گے اور جلسے کو کامیاب بنانے کے ساتھ عوام کو منظم رکھنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے مقررین نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم ، این ایف سی ایوارڈ اور صدارتی نظام کے سازشوں کے خاتمے ، بدترین مہنگائی وبیروزگاری کے خلاف عوام نے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے سلیکٹڈ حکومت نے اپنی نالائقی کے باعث عوام کوہر شعبہ زندگی میں عوام کو بجائے ریلیف دینے کے مسلسل مشکلات سے دوچار کیا جارہاہے اوراربوں ڈالرز کے قرضے لینے کے ساتھ ساتھ اپنے مضحکہ خیز اور عوام دشمن فیصلوں وپالسیوں کے باعث ملک میں مزید مہنگائی بڑھانے اور معیشت کو تباہ کردیا ہے مقررین نے کہا کہ صوبے کی تمام شاہراہوں پر ایف سی کے چیک پوسٹوں پر عوام کو تنگ کرنے کی جاری کارروائی کا فوری خاتمہ او رصوبے میں سویلین حکمرانی کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25اکتوبر ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ کے جلسے میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں