آذربائیجان نے ایران کی سرحد سے ملحقہ تمام زیر قبضہ علاقے آزاد کروا لیے

ہر گزرتے دن کیساتھ آرمینیا کی فوج مسلسل پسپائی اختیار کرنے لگی، کئی روز سے جاری جھڑپوں کے دوران آرمینیا کے 800 سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 اکتوبر 2020 00:18

آذربائیجان نے ایران کی سرحد سے ملحقہ تمام زیر قبضہ علاقے آزاد کروا ..
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) آذربائیجان نے ایران کی سرحد سے ملحقہ تمام زیر قبضہ علاقے آزاد کروا لیے، ہر گزرتے دن کیساتھ آرمینیا کی فوج مسلسل پسپائی اختیار کرنے لگی، کئی روز سے جاری جھڑپوں کے دوران آرمینیا کے 800 سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق آذربائیجان نے آرمینیا کیخلاف جاری جنگ میں ایک اور بڑی فتح حاصل کر لی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آرمینیا نے آذربائیجان کے ایران سے ملحقہ کچھ علاقوں پر بھی برسوں سے قبضہ کر رکھا تھا، تاہم اب آذربائیجان نے بالآخر ان تمام علاقوں کو بھی فتح کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ آذربائیجان کی فوج نے چن چن کر آرمینیا کی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔ آذربائیجان کے خلاف جاری لڑائی میں آرمینیا کی طرف مرنے والے فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

آرمینیا کی جانب سے مرنے والے فوجیوں کی تعداد 800 سے زائد ہوگئی ہے۔ ایران کیساتھ ملحقہ علاقوں کے علاوہ آذربائیجان کی فوج نے 3 شہر، 95 دیہات سمیت مزید کئی علاقے بھی آزاد کروا لیے ہیں۔ آذربائیجان کی فوج نے 1990 کی دہائی سے آرمینیا کے زیر قبضہ دریائے اراکیز پر پر بھی اپنا پرچم لہرا دیا ہے۔ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران آذری فوج کے دفاعی محاذوں پر آرمینیا نے شدید گولہ باری کی جس کا آذری فوج نے بھرپور جواب دیا اور مختلف مقامات پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا۔

آذری بیان کے مطابق تمام محاذوں پر آرمینی فوج کے بنیادی ڈھانچوں اور اس کے عسکری وسائل کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے جس کی وجہ سے اسے فوجی ساز و سامان، خوراک اور اسلحے کی قلت کا سامنا ہے۔ اس تمام صورتحال میں آذربائیجان کے صدر کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر کہتے ہیں کہ آرمینیا کی فوج ہماری سرزمین پر سے فوری قبضہ چھوڑ دیں، اگر یہ کام ہوجاتا ہے تو جنگ بندی ممکن ہے وگرنہ ہم اپنی سرزمین ایک ایک انچ ٹکڑا بھی حاصل کریں گے۔