اللہ کے راستے پر چلنے سے جو اطمینان ملا اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے، رابی پیرزادہ

لوگوں سے کہوں گی خدا کی خوشنودی چاہیئے تو پسے ہوئے لوگوں کا ہاتھ تھامیں: انٹرویو

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 11:15

اللہ کے راستے پر چلنے سے جو اطمینان ملا اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) شوبز کو خیر باد کہہ کر پینٹنگ اور مصوری کا شعبہ اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میںنے بہت زیادہ گلیمر دیکھا ہے ، پوری دنیا میں سفر اور پر تعیش زندگی بسر کی ہے لیکن جو اطمینان اللہ تعالیٰ کے راستے پر چلنے میں ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے ،آج مجھ پر حقیقت کا ادراک ہوا ہے کہ ماضی کی زندگی کی آسائشیں صرف دھوکہ تھیں اصل زندگی تو کچھ اور ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ کسی انسان کو ہدایت دے دیتا ہے تو وہ دنیاکا خوش قسمت ترین انسان ہے ،میں پوری امت کے لئے دعا گو ہوں ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے بہت زیادہ گلیمر دیکھا ہے ، پوری دنیا میں بزنس کلاس میں سفر اور پر تعیش زندگی بسر کی ہے لیکن جو اطمینان اللہ تعالیٰ کے راستے پر چلنے سے ملا ہے ماضی کی زندگی اور آسائشیں تو اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے کہوں گی کہ اگر آپ نے خدا کی خوشنودی حاصل کرنی ہے تو پسے ہوئے لوگوں کا ہاتھ تھامیں ان کا سہارا بنیں۔

متعلقہ عنوان :