گزرتے وقت کیساتھ کامیڈی نے بھی اپنی شکل تبدیل کی ہے جو مثبت رجحان ہے ‘ نسیم وکی

فلموںکے اسکرپٹ میں کامیڈی کا پورشن رکھ کر اچھے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء)نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ زندگی میں ہمیشہ خوش رہنا سیکھا ہے اور دوسروں کو بھی خوش رہنے کی نصیحت کرتا ہوں، گزرتے وقت کے ساتھ کامیڈی نے بھی اپنی شکل تبدیل کی ہے جو مثبت رجحان ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ زندگی میںخوش رہیں اور اپنے ساتھ جڑے ہوئے لوگوںکو بھی خوش رکھیں او ریہی زندگی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے دور میں بہت سے کامیڈین اداکار سامنے آئے ہیں اور سب معیاری کام کررہے ہیں ۔ یہ درست ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ کامیڈی نے بھی اپنی شکل تبدیل کی ہے جو مثبت رجحان ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں فلموںکے اسکرپٹ میں کامیڈی کا بھی ایک پورشن شامل کرناچاہیے جس کے اچھے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں کیونکہ موجودہ دور میں لوگ ہنسی مزاح والی انٹرٹینمنٹ چاہتے ہیں۔