اداکار فیصل قریشی (کل )سالگرہ منائیں گی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 11:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) ناموراداکار فیصل قریشی کل(پیر) کو اپنی سالگرہ منائیں گے ۔فیصل قریشی کا شمار ٹی وی کے مصروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی لاہور سنٹر سے کیا اور بعد ازاں فلموں میں بھی اداکاری کی۔ فیصل قریشی لاہور سے مستقل طور پر کراچی منتقل ہو گئے جہاں ان کو بے پناہ کامیاں ملیں ۔ان کی والدہ افشاں قریشی بھی ٹی وی اور فلموں کی نامور اداکارہ رہی ہیں ۔ فیصل قریشی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :