حکومت سے علیحدگی کیوں اختیار کی ، اختر مینگل نے وجوہات بیان کردیں

ہمارے 6 نکات پر عمل درآمد نہ کیے جانے پر ہم نے وفاقی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا ، تمام جمہوریت پسند جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا کارکنون سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 24 اکتوبر 2020 12:10

حکومت سے علیحدگی کیوں اختیار کی ، اختر مینگل نے وجوہات بیان کردیں
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2020ء) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ 6 نکات پر عمل درآمد نہ کیے جانے پر ہم نے وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی ، ملک میں موجود غیر جمہوری قوتوں کے خلاف تحریک کا آغاز بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سریاب میں کیمپ کا افتتاح کے موقع پرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ملک بھر کی تمام جمہوریت پسند جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ، جس کی بدولت بلوچستان کے قومی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی ، جب کہ بوکھلاہٹ کے شکار حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ، ہم نے چھ نکات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہم نے حکومت سے علیحدگی اختیار کی ،پاکستان ڈیموکریٹک کے زیر اہتمام ہونے والا 25 اکتوبر کا کوئٹہ کا جلسہ عام تاریخی ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہونے والے کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے مین شرکت کے لیے کوئٹہ روانگی کے وقت لاہور ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکاسے خطاب کرینگے۔

اس ضمن میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کر ینگے ، جس کے بعد عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے جس کا اپوزیشن انتظار کر ے ، اپوزیشن جتنے مر ضی جلسے کر لیں حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی ، سیاسی مخالفین کی فساد اور انتشار کی سیاست کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کر پشن کے خاتمے اور شفافیات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، عمران خان اصولوں کی سیاست کرتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت آئینی مدت پوری کر ینگے ، عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے جسکا اپوزیشن انتظار کرے۔