مریم نواز غصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، شبلی فراز

اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار قانون کے مفرور جمہوریت کے علمبردار اور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں ہو سکتے ، وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹوئٹ

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 24 اکتوبر 2020 12:21

مریم نواز غصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، شبلی فراز
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز غصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار قانون کے مفرور جمہوریت کے علمبردار اور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں ہو سکتے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نےکرپٹ ٹولے کے خلاف قوم کو جگایا ، کرپشن کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، اسی بنا پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز غصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کیپٹن ر صفدر کے واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کا ہے ، عمران خان اپنا قد بڑا کرنے کےلیے نوازشریف کا نام لیتے ہیں ، کراچی کا واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے ، اس سے حکومت نے بڑی بدنامی کمائی ، چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے اور ان کی توجہ نوازشریف پر ہے ، لوگوں کو سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے، اب این آر او کی ضرورت عمران خان کو ہے کسی اور کو نہیں ، کراچی واقعے سے حکومت کی بدنامی ہوئی، اس واقعہ کی انکوائری کی ضرورت نہیں ، کیوں کہ روز روشن کی طرح عیاں ہے ، وزیراعظم عمران خان اپنا قد بڑھانے کے لیے نوازشریف کی بات کرتے ہیں ، برطانیہ میں قانون کے مطابق کام ہوتا ہے ، اسی لیے برطانیہ عمران خان کی بڑھکوں کو کچھ نہیں سمجھتا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی طرف سے حکومت پر کیے گے ان لفظی وار کے جواب میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز غصے سے بھری اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار قانون کے مفرور جمہوریت کے علمبردار اور قوم کی رہنمائی کے اہل نہیں ہو سکتے ،عمران خان نےکرپٹ ٹولے کے خلاف قوم کو جگایا ، کرپشن کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔