سیشن کورٹ کا احاطہ میدان جنگ بن گیا ،اینٹوں، پتھروں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) سیشن کورٹ کا احاطہ میدان جنگ بن گیا ،لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں ضمانت کے لیے پیشی پر آے فریقین آپس میں لڑ پڑے ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ ساندہ میں درج لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں ضمانت کے لیے پیشی پر آے ایک گروپ کے یونس اور ملازم حسین اور دوسرے گروپ کے عنصر اور نبیل سمیت دیگر سات افراد تلخ کلامی کے بعد آپس میں لڑ پڑے ۔

(جاری ہے)

دونوں پارٹیوں کے افراد آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور بعد ازاں ایک دوسرے پر اینٹوں،پتھرواور کرسیوں کا آزادانہ استعمال بھی کیا جس سے دونوں طرف کے افراد زخمی بھی ہوئے ۔موقع پر موجود وکلا ء نے فریقین کے درمیان بیچ بچاو کرایا ۔سیشن کورٹ کی سکیورٹی پر تعینات سکیورٹی نے معاملہ ٹھنڈا ہونے کے بعد مداخلت کی اورتین ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ اسلامپورہ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :