حکومتی ترجمان اتنے پاگل ہو چکے ہیں کہ بیان آنے والا ہے کہ مریم نواز نے کمرے پہ حملہ کروانے کیلئے آئی جی صاحب کو اغواء کروایا ،مریم اور نگزیب

حکومتی ترجمان عمران صاحب کے صدارتی منصب کو عدلیہ کے خلاف سازش کیلئے استعمال کرنے پہ جواب دیں ، ترجمان مسلم لیگ (ن)کا بیان

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی ترجمانوں کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان اتنے پاگل ہو چکے ہیں کہ تھوڑی دیر میں بیان آنے والا ہے کہ مریم نواز نے اپنے کمرے پہ حملہ کروانے کے لئے آئی جی صاحب کو اغواء کروایا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جس کیمرہ مین کو کیپٹن صفدر کی فوٹیج بنوانے کے لئے کرائے پہ لایا گیا تھا اٴْس کے پاس تمام فوٹیج موجود ہے عوام کو دکھایا جائے اِن کا سیاہ چہرہ ۔

انہوںنے کہاکہ شرم آنے کی بجائے ڈھیٹائی سے اپنے سیاہ فعل اور چہروں پہ پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی ترجمان عمران صاحب کے صدارتی منصب کو عدلیہ کے خلاف سازش کے لیے استعمال کرنے پہ جواب دیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ روٹی 2 سے 30 روپے کی ہوگئی، عمران صاحب اور کرائے ک ترجمان اس پر پریس کانفرنس کریں ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی گیس کے بل بڑھ گئے، عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان اس پر پریس کانفرنس کریں ،دوائی کی قیمتوں میں 800 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، جھوٹے ترجمان اس پر پریس کانفرنس کریں ۔

انہوںنے کہاکہ چینی50 روپے سے 110 روپے کلو ہوگئی، عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان اس پر پریس کانفرنس کریں ،آٹا 25 سی75 روپے کلو ہوگیا، عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان اس پر پریس کانفرنس کریں ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے عدلیہ پر حملے کی سازش بے نقاب کردی، عمران صاحب سلیکٹڈ ٹولے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے استعفے کا اعلان کریں ۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری خرچ پر مریم نواز، مریم نواز کی گردان پڑھنے کے بجائے آٹاچینی دوائی روزگار کا قوم کوجواب دیں ،عمران صاحب اور کرائے کے جھوٹے ترجمان علی عمران سید کا پتہ بتائیں جس نے کراچی ہوٹل پر دھاوے کی فوٹیج قوم کو دکھائی ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب او رکرائے کے ترجمانوں کے جھوٹ کی چیخ وپکار قوم نہیں سننا چاہتی، قوم بس اب ان کا استعفیٰ چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نالائق، جھوٹے آٹاچینی دوائی چوروں کے جیل جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے ،فارن فنڈنگ کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے حساب کا وقت ہوا چاہتا ہے۔