جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس مسترد ہونے پر صدر ،وزیراعظم اور وزیرقانون سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد جمع

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس مسترد ہونے پر صدر ،وزیراعظم اور وزیرقانون سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کو سپریم کورٹ سے سرخرو ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی قراردیا گیاہے، ثابت ہوگیا کہ حکومت آئین و قانون کے مطابق کام کرنے والے ججز سے کس طرح خوفزدہ ہے، فیصلے میں حکومت کی جانب سے معزز جج اور ان کے اہل خانہ کی جاسوسی کی بھی نشاندہی کی ہے۔

مطالبہ ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور وزیر قانون فروغ نسیم فوری اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں ۔ان تینوں شخصیات نے بدنیتی پر مبنی ریفرنس دائر کرکے ایک معزز جج اور ان کے اہل خانہ کی تذلیل کی ہے،تینوں افراد اعلیٰ ترین عہدوں پر کام کرنے کے اہل نہیں رہے۔