ٰٓایڈمنسٹریٹرو ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل کا کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل کا کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار ،واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی پر کھلاڑیوں کی درخواست پر فلڈ لائٹس نصب کرادیا ،بلدیہ کورنگی کی جانب سے شوٹنگ بال کورٹ کو روشن کردیا گیا ،ضلع کورنگی کی عوام خصوصاً نوجوان اپنے جواں سال متحرک ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل کے مشکور ہیں جن کی کاوشوں سے ضلع کورنگی کی عوام نہ صرف مسائل سے نجات بلکہ نوجوان صحت مند سرگرمیوں کے حوالے سے بھی سہولتیں حاصل کرپا رہے ہیں سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایم شمیم قریشی ،جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ اور کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر شہریار گل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ویژن سرسبز و صحت مند سندھ کے حوالے سے اقدامات پر عمل کرتے ہوئے شہریار گل بحیثیت ڈپٹی کمشنر جو خدمات ضلع کورنگی کی عوام اور نوجوانونوں کے لئے انجام دے رہیں وہ نہ صرف قابل تحسین بلکہ سندھ کے دیگر اضلاع کے لئے قابل تقلید ہے ۔