احمد یار،ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی اور موٹرسائیکل لو ٹ لیا گیا

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:01

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی اور موٹرسائیکل لو ٹ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹمبر مارکیٹ کے نزدیک پرائیویٹ گھی کمپنی کے ملازمین بینک میں کیش جمع کروانے جارہے تھے کہ موٹرسائیکل سوارڈاکوگن پوائنٹ پر -7 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے اور دفتر نادرا کے باہر کھڑی محمد اسماعیل کی موٹرسائیکل نمبر8168/VRM مالیت چالیس ہزار روپے نامعلوم افراد نے چوری کرلیا جبکہ نواحی گائوں 155/EBمیں رانا خالد کے ڈیرے سے نامعلوم کار سوار چارعدد بکرے مالیت تقریبا سوالاکھ روپے چراکر لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے