راولپنڈی،تھانہ نصیر آباد پولیس کی فوری کارروائی، 12سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) تھانہ نصیر آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 12سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ایک گھنٹے میں گرفتارکرلیا،متاثرہ بچے کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا عورتوں اور بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ نصیرا ٓباد پولیس کو متاثرہ بچے کے بھائی محمد عمران نے درخواست دی کہ عمر اُس کے 12 سالہ بھائی کو ورغلا پھسلا کر اپنی بیٹھک میں لے گیا جہاں اُس نے اُس کے بھائی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، جس پر نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا، ایس ایچ او نصیرآباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 12سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم عمر کو ایک گھنٹے میں گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اورعورتوں پر تشدد اور جنسی استحصال جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :