ضلعی پولیس کی جانب سے اہل تشیع پر بے بنیاد رپورٹوں پر درجنوں ایف آئی آرز کے اندراج پر سخت تشویش ہے،سید مظہر کاظمی

مذہبی بنیادوں پر قائم مقدمات کو فوری ختم کیاجائے،شیعہ علماء کونسل اوروحدت المسلمین ضلع چکوال کے صدور کی پریس کانفرنس

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:29

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) شیعہ علماء کونسل ضلع چکوال کے صدر سید مظہر کاظمی اور وحدت المسلمین ضلع چکوال کے صدر مولانا سید اعجاز حسین نقوی نے ہفتے کے روز پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس کی جانب سے اہل تشیع پر بے بنیاد رپورٹوں پر درجنوں ایف آئی آرز کے اندراج پر سخت تشویش ہے۔مذہبی بنیادوں پر قائم مقدمات کو فوری ختم کیاجائے۔

اس موقع پر مولانا امداد حسین صابری، مولانا غلام عباس کاظمی،مولانا محمدحسن جھاڑہ، امین حیدری تلہ گنگ اور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سید اعجاز ہمدانی بھی موجود تھے۔ شیعہ رہنمائوںنے کہا ضلعی انتظامیہ جانبدارانہ اور متعصبانہ رویہ ترک کرے اور شیعہ برادری پر درج کیے جانے والے بے بنیاد مقدمات فوری طو رپر واپس لے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اور دھرنے بھی دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع چکوال فرقہ واریت کے حوالے سے پراہمن ضلع ہے اور یہاں پر ہمیشہ امن بھائی چارے اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی میں ہمارا ایک بھی عالم شامل نہیںکیا گیا ہے۔مظہر کاظمی نے مزید کہا کہ اگر کچھ روایتی جلوس اور مجالس کے انعقاد پر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی بھی ہے تو قانون کیمطابق کارروائی کی جاتی مگر صحابہ کرام کی شان میںگستاخی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی بنیادوں پر قائم کیے جانے والے تمام مقدمات ختم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :