تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ خصوصی امتحان 2020ء شفافیت کے ساتھ اختتام پذیر

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ خصوصی امتحان 2020ء شفافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات انفاس احمد کے مطابق اس امتحان میں تقریباً ستائیس ہزار امیدواران نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ شرکت کی۔ نتائج کی بروقت اشاعت کے لیے مارکنگ کاعمل شروع کر دیا گیا ہے خصوصی امتحان کے نتائج کا اعلان شیڈول کے مطابق 26نومبر کو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :