سالانہ تحفظ ختم نبوت کے کامیاب انعقاد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:49

ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ چناب نگر میں منعقدہونیوالی سالانہ تحفظ ختم نبوت کے کامیاب انعقاد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں تحفظ ختم نبوت میں لاکھوں افراد کی شرکت بیرونی دبائوپر ہونے والے فیصلوںپر کھلاعدم اعتماد ہے کہ اسلامیان پاکستان ختم نبوت اور قانون ناموس رسالت کا ہرقیمت پر تحفظ کرتے رہینگے۔

عشاق رسول کے اس اجتماع نے ختم نبوت کے غداروں کی نیندیں حرام کردی ہیںچناب نگر میں کامیاب کا نفرنس نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور قوانین ختم نبوت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا اور ذرابرابر بھی اسمیں کوئی سازش برداشت نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

علماء نے مبلغین ختم نبوت تمام رفقاء کی محنتوں کو سراہا اور اس کامیاب کانفرنس منعقد کرنے پر مباکباد پیش کی ۔

تحریک ناموس رسالت کاپیغام کا شہرشہر اورپورے میں پھیل چکی ہے اب ناموس رسالتؐ کے غداروں کو کہیں بھی پناہ کی جگہ نہیں ملے گی اور اسلام دشمنوں اور منکرین ختم نبوت کو اپنے منطقی انجام سے دوچار ہونا پڑے گا یہودی وقادیانی لابی اورانکے ایجنٹ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔علماء نے مطالبہ کیا کہ چناب نگر کانفرنس میں منظور ہونیوالی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائیعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام گزشتہ روز منعقد ہونے والی39 ویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس مسلم کالونی چناب نگر کی کامیابی پر ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدے شکر بجالاتے ہوئے تمام شرکاء کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کانفرنس کا اجتماع شرکاء کے تسلسل سے منی رائیونڈ کے اجتماع کا منظر پیش کرتا رہا۔ چہار اطراف انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی غماضی کرتا ہے کہ مسلمان اپنی تمام تر علمی و عملی کمزوری کے باوجود تحفظ ختم نبوت کے مقدس کاز سے والہانہ عشق رکھتا ہے کانفرنس میں شرکاء کی کثرت اور اسلامیان پاکستان کی وسیع حاضری پر تنگی دامان کی شکایت کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کانفرنس میں شرکت کرنے والے دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، علماء کرام، مندوبین و مدعووین اور عوام الناس کا صمیم قلب سے مشکور ہیں۔