مظفرآباد،آزاد جموں وکشمیر کا 73 واں یوم تاسیس منایا گیا

بھارتی مظالم کا شکار یاسین ملک آسیہ اندرابی اور یوسف بچھ کو سرکاری طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا 73 سالوں سے قابض ہندوستانی فوج کے خلاف سینہ سپر جرات مند عوام کو سلام عقیدت پیش کیا گیا

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 19:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) آزاد جموں وکشمیر کا 73 واں یوم تاسیس منایا گیا۔بھارتی مظالم کا شکار یاسین ملک آسیہ اندرابی اور یوسف بچھ کو سرکاری طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ 73 سالوں سے قابض ہندوستانی فوج کے خلاف سینہ سپر جرات مند عوام کو سلام عقیدت پیش کیا گیا تفصیلات کت مطابق آزاد جموں وکشمیر کی73 واں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کا انعقاد وزیرِا عظم سیکٹریٹ مظفرآباد میں ہوا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں صدر ریاست، وزیراعظم، وزراء حکومت، سیکرٹریز حکومت کی شرکت کی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہآج 73 سالوں سے قابض ہندوستانی فوج کے خلاف سینہ سپر جرات مند عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ہندوستانی قوت کے سنے نہتے بزرگوں ماوں بہنوں اور بیٹیوں جوانوں نے بے مثال داستانیں رقم کیں انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر یاسین ملک آسیہ اندرابی اور یوسف بچھ کو ہم نے اپنی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیرِ آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن افواج پاکستان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری حفاظت کے لیے دن رات ایک کیا افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ہندو ستانی فوج کے ناپاک قدم ریاست جموں و کشمیر سے نکالیں گے انہون نے مزید کہا کہ ریاست جموں و کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے کسی ہو یہ حق نہیں کہ وہ تقسیم کشمیر کے کسی بھی فارمولے پر عمل کری1957 کہ قراردادیں حکومت پاکستان اور ہندوستان کو بھی پابند کرتی ہیں کہ ریاست کی تقسیم نہیں ہوسکتی پاکستان سے پوری امید ہے کہ وہ تقسیم کشمیر کے کسی بھی فارمولے پر عملدرآمد نہیں کریگا پاکستان کو یہ برتری حاصل ہے کہ اس نے ہمیشہ کشمیریوں کی بات کی پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کی سیاسی و سفارتی حمایت کی ہے ریاست ہے فرزند کی حیثیت سے میں میری جماعت اور حکومت وہ ہر کام کریگی جس سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے تقریب میں تحریک آزادی کشمیر سماجی شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو صدارتی میڈل بھی دیے گئے تقریب میں حریت رہنماوں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت بھرپور رہی جبکہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں یومِ تاسیس کے پروگرامات منعقد کئے گئے ۔

۔۔۔